Coronavirus: ہندستان میں نظر آ رہے راحت کے آثار، کم ہوئی کورونا سے موت کی رفتار


 ئی دہلی۔ ہندستان میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کے بیچ اب راحت کی خبر ملنی شروع ہو گئی ہے۔ ملک میں ایک طرف جہاں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد کم ہونے لگی ہے، وہیں موت کے اعداد وشمار میں بھی گراوٹ درج کی جانے لگی ہے۔ بتا دیں کہ ہندستان دنیا کا ایسا تیسرا ملک ہے جہاں کورونا سے ہونی والی موت کے اعداد وشمار 1 لاکھ سے متجاوز ہو گئے ہیں۔ ہندستان سے پہلے امریکہ (America) اور برازیل (Brazil) میں کورونا سے 1 لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ پوری دنیا میں کورونا سے ہونے والی موت کے اعداد وشمار کو دیکھیں تو یہ 10 لاکھ کو پار کر چکے ہیں۔


کورونا انفیکشن کے بیچ راحت کی خبر یہ ہے کہ موت کے اعداد وشمار میں بھی پچھلے کئی دنوں سے گراوٹ درج کی جا رہی ہے۔ منگل کو جہاں کورونا سے 990 لوگوں کی موت ہوئی تھی وہیں پیر کو موت کے یہ اعداد وشمار 886 تھے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، موت کے اعداد وشمار پچھلے ایک ہفتے سے 1000 کے نیچے چل رہے ہیں۔ بتا دیں کہ امریکہ اور برازیل میں بھی کچھ ایسی ہی صورت حال دیکھنے کو ملی تھی۔ ان دونوں ملکوں میں بھی کورونا سے ہونے والی موت کے اعداد وشمار جب 1 لاکھ کو پار کر گئے تو اس کے بعد اس میں گراوٹ درج کی جانے لگی تھی۔

امریکہ میں ابھی کے کورونا کے اعداد وشمار کو دیکھیں تو ہر دن 700 کے آس پاس موت ہو رہی ہے۔ وہیں برازیل میں 650 لوگ ہر دن اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وبا کے پیش نظر پہلی موت یکم مارچ کو درج کی گئی تھی جبکہ 88 دن کے اندر ہی یہاں پر موت کے اعداد وشمار 1 لاکھ کو پار کر گئے تھے۔ اسی طرح برازیل میں 1 لاکھ موت ہونے میں 144 دن لگے تھے۔ وہیں ہندستان کا موازنہ اگر ان دو ملکوں سے کیا جائے تو یہاں موت کے اعداد وشمار 1 لاکھ پہنچنے میں 204 دن کا وقت لگا۔

Comments